مرکزی وزیر محنت و روزگار دتاتریہ نے آج کہا کہ تنخواہ کی ادائیگی سے متعلق
آرڈیننس 18 ہزار روپے ماہانہ سے کم تنخواہ والے ملازمین اور کارکنوں پر
لاگو ہوگا۔مسٹر دتاتریہ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے
ہوئے بتایا کہ
آرڈیننس میں آجروں کے لئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ 18 ہزار روپے فی ماہ تک
تنخواہ پانے والے تمام کارکنوں کو چیک یا بینک اکاؤنٹس میں تنخواہ بھیجی
جانی چاہئے۔تاہم کارکن کے پاس نقد تنخواہ لینے کا متبادل بھی ہو گا۔